28 فروری 2015 - 05:11
شام سے ملی سرحد پر عراق کے بعض علاقے آزاد کرالئے گئے

عراق میں پیشمرگہ فورسز نے کہا ہے کہ شام کی سرحد سےملحقہ سترہ گاؤں داعش کے کنٹرول سےآزاد کرالئے گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کرد پیشمرگہ فورسز کے ایک ذریعے نے کہا ہےکہ ان کی فورسز عراق کے مزید علاقے آزاد کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ اس ذریعے نے بتایا کہ عراق کے صوبہ نینوا اور شام کے الرقہ اور دیرالزور کے مابین علاقوں کو آزاد کرانے کی کوشش کی جارہی ہے جن پر داعش کا قبضہ ہے۔ پیشمرگہ اور داعش کی چھڑپوں میں دسیوں تکفیری دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق بغداد کے جنوب میں واقع علاقے السیدیہ میں ہونے والے بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوئے ہیں۔ عراق کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبہ الانبار کے شہر الکرمہ اور فلوجہ میں فوج کے راکٹ اور مارٹر حملوں میں دسیوں دہشتگرد مارے گئے ہیں۔

.....

/169