27 فروری 2015 - 07:45
صہیونی قبضہ ختم کرانے کے لیے سلامتی کونسل اقدام کرے: شام

شام نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جولان کی مقبوضہ پہاڑیوں سے صیہونی حکومت کے فوجیوں کو باہر نکالنے کے لیے ضروری قانونی اقدامات کرے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے نام ایک خط میں مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام کی جولان کی پہاڑیوں سے قابض اسرائیلی فوجیوں کے مکمل انخلا کے لیے ضروری اقدامات کرے تاکہ اسرائیل کی جانب سے اقوام متحدہ کے منشور اور قوانین کی خلاف ورزی کا خاتمہ ہو سکے- واضح رہے کہ انیس سو سڑسٹھ کی چھے روزہ جنگ میں اسرائیل نے جولان کی پہاڑیوں پر قبضہ کر لیا تھا- شام نے انیس سو تہتر میں جولان کی مقبوضہ پہاڑیوں کے کچھ حصے کو اسرائیلی قبضے سے آزاد کرا لیا تھا.

.......

/169