26 فروری 2015 - 17:18
داعش نے مزید سو افراد کو یرغمال بنا لیا

دہشت گرد گروہ داعش نے عراق کے شہر تکریت کے قریب عراقی قبائل کے مزید سو افراد کو یرغمال بنالیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم کے مطابق عراقی قبائل کے عمائدین نے کہا ہے کہ بدھ کو داعش دہشتگرد گروہ نے تکریت شہر کے قریب ایک سو سے زائد افراد کو یرغمال بنالیا ہے۔ عراقی قبائل کے عمائدین نے کہا کہ داعش کے عناصر نے منگل کو بھی تکریت کے شمال میں واقع الربیضہ علاقے کے بیالیس مردوں کو یرغمال بنالیا تھا کیوں کہ ان کے بارے میں داعش کے عناصر کو شک ہوگیا تھا کہ یہ افراد تکریت کو آزاد کرنے کے لئے خود کو آمادہ کررہے ہیں۔ در ایں اثنا صوبۂ صلاح الدین کے گورنر رائد الجبوری نے کہا ہے کہ تکریت کو آزاد کرانے کی کاروائی میں، فوج اور عوامی رضاکار فورس کے پانچ ہزار افراد شامل ہوں گے۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال جون سے صوبہ تکریت کے وسیع علاقوں پر،داعش کے عناصر نے حملہ کرکے قبضہ کررکھا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲