26 فروری 2015 - 16:24
دنیا کی طاقتیں ایران کے سامنے جھک گئیں: نتن یاہو

صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک بار پھر ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں اپنے بےبنیاد دعووں کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ گروپ پانچ جمع ایک کے ممالک نے اس پروگرام کو روکنے کی کوششیں ترک کر دی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک بار پھر ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں اپنے بےبنیاد دعووں کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ گروپ پانچ جمع ایک کے ممالک نے اس پروگرام کو روکنے کی کوششیں ترک کر دی ہیں۔
روئٹرز کے مطابق پچھلے دنوں الجزیرہ ٹی وی چینل اور اخبار گارجین نے ایسی دستاویزات شائع کی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ ایران ایٹم بم بنانے کی کوشش نہيں کررہا ہے۔ موساد کی منظرعام پر آنے والی دستاویز اکتوبر دو ہزار بارہ سے تعلق رکھتی ہے یعنی صیہونی وزیراعظم نتن یاہو کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک تصویر دکھاتے ہوئے یہ دعویٰ کئے جانے کے ایک ماہ بعد کہ ایران نے ایٹم بم بنانے کا سات فیصد راستہ طے کر لیا ہے۔ صیہونی حکومت کے وزیراعظم آئندہ چند روز میں ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں امریکی کانگرس میں تقریر کرنے والے ہیں۔ یاد رہے کہ وائٹ ہاؤس کی ہم آہنگی کے بغیر انھیں اس تقریر کی دعوت دینے پر امریکہ میں کافی ہنگامہ ہورہا ہے۔ امریکی صدر باراک اوباما اور وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ وہ اس موقع پر نتن یاہو سے ملاقات نہیں کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲