اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کی فضائیہ اور بری فوج نے اپنی کاروائی میں دہشت گردوں کی متعدد گاڑیوں اور فوجی سازوسامان کو تباہ اور بڑی تعداد میں دہشت گردوں کو ہلاک اور زخمی کردیا۔ دہشت گردوں کا یہ گروہ، شام کے شمال مغربی شہر ادلب پر قبضہ کرنے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔ اس کاروائی کے ساتھ ہی شامی فوج کی دیگر یونٹوں نے بھی دہشت گردوں کے ایک گروہ پر جو "سراقب" شہر سے "بنش" شہر کی طرف روانہ تھا حملہ کردیا- شامی فوج نے اسی طرح "تفتناز" اور ادلب کے اطراف کے کھیتوں میں بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔ دوسری جانب حمص کے مضافات میں بھی شامی فوج نے "حقل الشاعر" نامی آئل فیلڈ کی جانب بڑھنے والے دہشت گردوں پر حملہ کرکے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک اور زخمی کردیا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169