26 فروری 2015 - 13:15
ایران کا ایٹمی پروگرام شفاف: عالمی ایجنسی

جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی میں ایران کے نمائندے نے کہا کہ واچ ڈاگ ٹیکنیکل اجلاس نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی شفافیت کو ایک بار پھر ثابت کردیاہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آئی اے ای اے میں ایران کے نمائندے رضا نجفی نے بدھ کی شام ایجنسی میں ہونےوالے اس اجلاس کو مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اجلاس ایران کے ایٹمی پروگرام کے مکمل شفاف ہونے کا آئینہ دار ہے۔ سحر عالمی نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق رضا نجفی نے واچ ڈاگ ٹیکنیکل اجلاس کے اختتام پر سیف گارڈ سمجھوتے پر عملدرآمد کے بارے میں کہا کہ یہ اجلاس مکمل طور پر ٹیکنیکل تھا اور آئی اے ای اے کی حالیہ رپورٹ سے مخصوص تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں ایٹمی مسائل سے متعلق تمام امور پر بات چیت ہوئی جس سے ایران کے ایٹمی پروگرام کے مکمل شفاف ہونے کی نشاندہی ہوتی ہے۔ ایرانی مندوب رضا نجفی نےکہا کہ بہرحال توقع ہے کہ اس ٹیکنیکل اجلاس کے بعد اورجو رپورٹ منظر عام پر آئی ہے، آئندہ ہفتے بورڈ آف گورنرز میں اس بارے میں مذاکرات ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بدھ کے اجلاس میں،مونیخ سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کے ساتھ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا آمانو اور ویانا میں عراقچی، آمانو ملاقات کا بھی ذکر کیاگی.

.......

/169