اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ عراقی فوج نے صوبہ الانبار کے البغدادی شہر کے بیشتر حصوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔
عراق کی وزارت دفاع کے اعلان کے مطابق قبائلی اور عوامی رضاکار فورس کی مدد سے داعش دہشت گردوں کا البغدادی سے مکمل صفایا کرنے کی کاروائی شروع ہوگئ ہے۔ یہ کاروائی البغدادی شہر کے عوام کو امداد پہنچانے اور داعش کا محاصرہ توڑنے کی غرض سے فوج نے انجام دی ہے۔
عراقی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ بڑی تعداد میں داعش دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گيا ہے جبکہ البغدادی کے شہریوں کی اپنے گھروں کو واپسی کے لئے حالات سازگار بنانے کی غرض سے اقدامات شر وع کردئے گئے ہیں۔
عراقی فوج نے اس کاروائی کے دوران ڈیڑھ سو کے قریب گھرانوں کو جو البغدادی میں دہشت گردوں کے محاصرے میں تھے رہا کرالیا ہے-
عراق کی وزارت داخلہ نے بھی منگل کو اعلان کیا کہ البغدادی کےعلاقے میں عراقی کمانڈوز کے کامیاب آپریشن کے بعد علاقے کے عوام کوپینے کا صفا پانی مہیاکرادیا گيا ہے -
.......
/169