25 فروری 2015 - 07:57
ایران میں نویں پیامبر اعظم (ص) مشترکہ جنگی مشق کا آغاز

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی بحریہ کی مسلح افواج کی مشترکہ 'پیامبر اعظم (ص)' نامی نویں جنگی مشق بدھ کے روز ملک کے جنوبی 'آبنائے ہرمز اور لارک اور قشم جزیرے' میں شروع ہوگئی.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی بحریہ کی مسلح افواج کی مشترکہ 'پیامبر اعظم (ص)' نامی نویں جنگی مشق بدھ کے روز ملک کے جنوبی 'آبنائے ہرمز اور لارک اور قشم جزیرے' میں شروع ہوگئی.

پيامبر اعظم (ص) فوجي مشق ميں ايراني سپاہ پاسداران كے بحريہ اور خاتم الانبياء بحري برگيڈ آبنائے ہرمز اور خليج فارس ميں مشقيں كرے گي.
محمد رسول اللہ (ص) كے خفيہ كوڈ سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامي كے كمانڈر ميجر جنرل 'محمد علي جعفري' كي طرف سے آغاز كيا گيا جس ميں بڑي تعداد كي بحري دفاعي نظام، ہوائي اور جنگي طيارے اور بحريہ كے مسلح افواج نے حصہ ليا.
پيامبر اعظم (ص) جنگي مشق ميں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامي سميت خاتم الانبياء بيس كمانڈ 2 اور كنٹرول كي بھي شركت كررہي ہيں.
اس فوجي مشق ميں اسلامي جمہوريہ ايران سمندر اور فضا ميں اپني طاقت ديكھائے گا.
جنگي مشق ميں ايراني مسلح افواج نے نئے جنگي آلات، ريڈار نظام، بحري جہازوں، آبدوزوں، ميزائل اور ہيلي كاپٹروں كے ساتھ طاقت كا مظاہرہ كرے گي.
ايراني فوج اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامي ايران كے سنئير قيادت اور كمانڈر اس مشق كا مشاہدہ كررہے ہيں.
ايراني اسپيكر 'علي لاريجاني' بھي گزشتہ روز بندرعباس كے دورے پر پہنچ گئے اور انہوں نے كہا كہ ان كا اس دورے كا ايك اہم مقصد پيامبر اكرم(ص) جنگي مشق كا مشاہدہ كرنا ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲