اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کو جنسی خدمات پیش کرنے کے لئے ترکی جانے والی لندن کی تین مسلمان لڑکیوں کی تلاش کے لیے اہلکار ترکی پہنچے ہیں۔ برطانوی پولیس کے مطابق شمیمہ بیگم، خدیجہ سلطانہ اور عامرہ عباسی منگل کو لندن سے استنبول کے لیے روانہ ہوئی تھیں۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان کی اصل منزل شام ہے جہاں وہ داعش گروہ میں بحثیت جہادی دلہن، شمولیت اختیار کر سکتی ہیں۔ والدین نے کہا ہے کہ بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف برطانوی حکومت کے بلند بانگ دعوؤں کے باجود وہ ان کی بچیوں کو اس تنظیم میں شامل ہونے کے لیے باہر جانے سے نہیں روک سکے۔ اقصٰی کے والدین نے ان لڑکیوں کو بھی براہ راست پیغام بھجوایا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ " تم اپنے عمل کی وجہ سے ہر روز اپنے خاندان کو مار رہی ہو"۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ ترکی بھیجے جانے والے اہلکاروں کا کیا کردار ہو گا۔ تاہم اسکاٹ لینڈ یارڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ترک حکام تحقیقات میں ہماری مدد کر رہے ہیں۔ واضح رہے یورپ سے شام جانے والے دہشت گردوں کو ترکی کی حکومت کی جانب سے ضرروی سہولتیں فراہم کی جاتی ہيں اور اس سلسلے میں حال ہی میں امریکا اور ترکی کے درمیان ایک باضابطہ سمجھوتے پر دستحظ بھی ہوئے ہیں۔ اس سمجھوتے کے تحت انقرہ اور واشنگٹن مل کر شام مخالفین کو ضروری مسلح ٹرینگ دے کر شام بھیجيں گے۔
.......
/169