24 فروری 2015 - 07:36
مذہبی منافرت پھیلانے پر جیو چینل کو پیمرا کی جانب سے نوٹس جاری

ترجمان پیمرا کا کہنا ہے کہ پیمرا قوانین کی خلاف ورزی پر جیو چینل کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے، جیو کا پروگرام نیا پاکستان ملک میں فرقہ وارانہ اور مذہبی منافرت پھیلانے کا باعث ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جیو کا پروگرام نیا پاکستان ملک میں فرقہ وارانہ اور مذہبی منافرت پھیلانے کا باعث ہے، عوام کی شکایت پر پیمرا قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر جیو چینل کو نوٹس جاری ہوگیا۔ بائیس فروری کو جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں اینکر پرسن طلعت حسین نے جو مواد پیش کیا، وہ پیمرا قوانین کی خلاف ورزی کا باعث بنا جس پر مختلف شہروں میں عوامی ردعمل بھی سامنے آیا اور پیمرا کو شکایت موصول ہوئیں۔ ترجمان پیمرا کا کہنا ہے کہ پیمرا قوانین کی خلاف ورزی پر جیو چینل کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے، جیو کا پروگرام نیا پاکستان ملک میں فرقہ وارانہ اور مذہبی منافرت پھیلانے کا باعث ہے۔ پیمرا قوانین کے مطابق جیو چینل کی جانب سے نشر کئے جانے والے مواد کو مدنظر رکھتے ہوئے پیمرا مزید کارروائی کرے گا۔

.....

/169