اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سلفی وہابی عورتیں جہاد النکاح اور سلفی وہابی دہشت گردوں سے ملحق ہونے کے لئے شام کا رخ کئے ہوئے ہیں لندن کے مشرقی علاقے سے تعلق رکھنے والی15 سالہ شمیمہ بیگم کے خاندان والوں نے ان سے اپیل کی ہے کہ وہ شام نہ جائیں اور گھر واپس لوٹ آئيں ، برطانوی پولیس کے مطابق 15 سالہ شمیمہ بیگم، 16 سالہ قدیضہ سلطانہ اور ان کی ایک 15 سالہ ساتھی منگل کو لندن سے ترکی روانہ ہوئی تھیں۔ یہ تینوں لڑکیاں ایک ایسی لڑکی کی دوست ہیں جو دسمبر 2014 میں شام گئی تھیں۔ لندن کی میٹروپولیٹن پولیس کے کمانڈر رچرڈ والٹن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ تینوں برطانوی لڑکیاں شام میں شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ میں شمولیت کی نیت سے ترکی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سلفی وہابی عورتوں کو دہشت گردانہ کارروائیوں اور جہاد النکاح کی عادت پڑ گئی ہے اور وہ والدین کی اجازت کے بغیر جہاد النکاح کے لئے جاری ہیں۔ اسلامی مبصرین کے مطابق داعش ایک غیر اسلامی دہشت گرد تنظیم ہے جسے امریکہ، اسراغيل، ترکی اور سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔
.......
/169