24 فروری 2015 - 05:23
شام میں سنی کردوں نے 20 داعش وہابیوں کو ہلاک کردیا

شام میں کرد سنیوں نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران 20 سے زائد سلفی وہابی داعش دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام میں کرد سنیوں نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران 20 سے زائد سلفی وہابی داعش دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق شام میں انسانی حقوق کی تنظیم نے کرد سنیوں کے ہاتھوں 12 داعش دہشت گردوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جب کہ شہریوں کی حفاظت پر مامور کرد ملیشیا کے ترجمان کے مطابق مارے گئے وہابی دہشت گردوں کی تعداد 20 سے زائد ہے۔شام میں سنی کردوں نے وہابی دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھی دی ہے اور داعش دہشت گردوں کے کنٹرول سے کئی علاقہ آزاد کرالئے ہیں۔

.......

/169