23 فروری 2015 - 19:46
عراقی فوج نے ہتیھیار سے لدے دو برطانوی طیارے مار گرائے

عراقی فوج نےداعش کے لئے ہتھیار لے جانے والے دو برطانوی طیاروں کو صوبے الانبار میں مار گرایا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ میں دفاع اور سلامتی کمیشن کے سربراہ حاکم الزاملی نے کہا ہے کہ عراقی فوج نے صوبے الانبار میں دو برطانوی طیاروں کو مار گرایا ہے۔ یہ طیارے داعش دہشت گرد گروہ کے لئے ہتھیار لے جارہے تھے۔ حاکم الزاملی نے کہا ہے کہ صوبہ انبار کے عوام یہ مسلسل یہ اطلاعات دے رہے ہيں کہ ہر روز امریکی اور برطانوی طیارے داعش کے لئے ہتھیارلے کر آتے ہيں۔ عراقی پارلیمنٹ کے دفاع اور سلامتی کمیشن کےسربراہ نےکہاکہ امریکا چاہتا ہےکہ صوبہ انبار کو جو کربلا اور بغداد کے قریب واقع ہے، بدامنی کی جولانگاہ میں تبدیل کردے۔ انہوں نے کہا کہ اس کمیشن کے پاس ہتھیاروں سے لدےان دونوں برطانوی طیاروں کی تصویریں موجود ہیں جو داعش کے لئے ہتھیار لے جارہے تھے۔ الزاملی نے کہا کہ عراقی پارلیمنٹ نے اس بارے میں وضاحت طلب کرلی ہے ۔

.......

/169