اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی حکومت نے پہلی مرتبہ ایک خاتون زکرہ علواش کو بغداد کا میئر مقرر کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق زکرہ علواش پیشے کے اعتبار سے سول انجنیئر اور وزارت اعلی تعلیم کی ڈائریکٹر جنرل ہیں، وہ عراق میں میئر کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہیں، ان کا عہدہ کابینہ کے وزیر کے برابر ہوگا اور وہ براہ راست وزیراعظم حیدر العبادی کے تحت کام کریں گی، بلدیہ بغداد کے ذرائع کے مطابق انھوں نے اتوار سے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
.......
/169