اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی فوج کے ایک ترجمان نے بوکو حرام کے خلاف حملوں میں پیشرفت کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوج، شہرباگا میں تلاش اور محاصرے کی کاروائی میں مصروف ہے-
اس رپورٹ کے مطابق فوج کو مختلف علاقوں اور گھروں سے ہتھیاروں کےذخیرے بھی ملے ہیں جو بوکو حرام سے وابستہ باغی عناصر چھوڑ کر بھاگے ہیں- شہرباگا کا ساحلی علاقہ،جو دریائے چاڈ میں ماہی گیری کا اہم مرکز سمجھا جاتا ہے-
آج بروز پیر نائیجیریا کی فوج نے بوکوحرام کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے- دوہزار نو میں بوکوحرام کے خلاف فوج کی کاروائیوں کے آغاز سے اب تک اس گروہ نے نائيجیریا کے مختلف علاقوں میں بم دھماکے، فائرنگ اور بہت سے تباہ کن حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے-
ان حملوں میں تیرہ ہزار سے زيادہ افراد ہلاک اور پانچ لاکھ بے گھر ہوچکے ہیں- واضح رہے کہ بوکو حرام القاعدہ سے وابستہ ایک تکفیری دہشت گرد گروہ ہے- نائجریا کی حکومت نے اپنے ایک بیان میں عوام کو اطمنان دلایا ہے کہ اس گروہ کے سرغنہ کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا-
.......
/169