22 فروری 2015 - 19:44
دہشت گردی کا حامی سعودی عرب دہشت گردی کے خلاف کانفرنس کا میزبان

سعودی عرب جو علاقے میں دہشت گرد گروہوں کو تشکیل دینے والا اور ان کا سب سے بڑا حامی ہے، اس وقت دہشت گردی کے خلاف جنگ کے زیرعنوان کانفرنس کا میزبان بنا ہوا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے نمائندے عبدالعزیز بن عبداللہ نے اتوار کو اسلام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے عنوان سے مکہ مکرمہ میں ہونے والی کانفرنس میں دعوی کیا کہ سعودی عرب نےہمیشہ دہشت گردانہ نظریات کے خلاف جنگ کی ہے ۔

کانفرنس میں سعودی عرب کے نمائندے نے اسی طرح دہشت گردوں کی مالی اور فوجی مدد منقطع کرنے کا مطالبہ کیا۔ سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ سعودی عرب اس قسم کے اقدامات اور بین الاقوامی حلقوں کو استعمال کر کے خود کو نظریاتی انتہاپسندی کا مخالف ظاہر کرنا چاہتا ہے تاکہ دہشت گرد گروہوں کی حمایت اور انتہا پسندانہ نظریات کو پھیلانے کے لیے اس نے جو اقدامات کیے ہیں ان پر وہ پردہ ڈال سکے۔
اسی مقصد کے تحت سعودی عرب نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے عنوان سے مکہ مکرمہ میں تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا ہے جس میں ساٹھ ممالک کے نمائندے شریک ہیں۔

.......

/169