اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کی وزارت خارجہ کےایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ ترکی نہ صرف یہ کہ مختلف طریقوں سے داعش، جبہہ النصرہ اور القاعدہ سے واستہ دیگر دہشت گرد گروہوں کی حمایت کررہا ہے بلکہ وہ سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات شام پر کھلی جارحیت کا مرتکب ہوا ہے۔ شامی وزارت خارجہ کے عہدیدار نے کہا ہے کہ اگرچہ ترکی نے شاہ سلیمان کے مقبر کو دوسرے مقام پر منتقل کرنے سے متعلق اپنے فیصلے سے استنبول میں شام کے قونصل خانے کو باخبر کیا تھا لیکن اس نے شام کی اجازت کا انتظارتک نہ کیا۔ شامی وزارت خارجہ کے عہدیدار نے کہا کہ ترکی کا یہ حملہ انیس سو اکیس میں ترکی اور فرانسیسی غاصبوں کے درمیان ہونےوالے اس وقت کے سمجھوتے کی بھی خلاف ورزی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲