22 فروری 2015 - 08:30
پاکستان سے افغان شہری وطن لوٹنے لگے + تصاویر

گزشتہ برس دسمبر میں پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے حملے کے بعد پاکستان میں مقیم افغان خاندان ہراساں کیے جانے کے ڈرسے جلد ازجلد یہاں سے جانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی تنظیم برائے نقل مکانی (آئی او ایم) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ 22 ہزار سے زائد غیر رجسٹرڈ افغان شہری جنوری میں تورخم بارڈر کے ذریعے پاکستان سے افغانستان چلے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں برس صرف جنوری میں پاکستان سے افغانستان جانے والے افراد کی تعداد پورے 2014 کے دوران افغانستان آنے والے افراد کی دگنی تعداد سے بھی زائد ہے۔

1980 کی دہائی کے آغاز میں روسی حملے کے بعد پاکستان میں داخل ہونے والے افغان مہاجرین کی پاکستان نے بھرپور انداز میں مہمان نوازی کی تاہم پاکستان میں مقیم افغان پناہ گزینوں کو اکثروبیشر ہراساں کیے جانے، پولیس کے چھاپوں یا گرفتاریوں کا خوف رہتا ہے۔

اسلام آباد کے مضافاتی علاقے میں ایک افغان بچی اپنے بھائی کو اُٹھائے 'چُپ‘ کروانے کی کوشش کررہی ہے، پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملے کے بعد افغان شہریوں نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کی وجہ سے افغانستان واپسی کا سلسلہ شروع کردیا ہے — فوٹو: اے پی
اسلام آباد کے مضافاتی علاقے میں ایک افغان بچی اپنے بھائی کو اُٹھائے 'چُپ‘ کروانے کی کوشش کررہی ہے، پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملے کے بعد افغان شہریوں نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کی وجہ سے افغانستان واپسی کا سلسلہ شروع کردیا ہے — 
پاکستان کے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے قریب واقع ایک افغان بستی میں مکین اپنے پوتے کے ساتھ نظر آرہے ہیں — فوٹو: اے پی
پاکستان کے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے قریب واقع ایک افغان بستی میں مکین اپنے پوتے کے ساتھ نظر آرہے ہیں .
پشاور میں قائم اقوام متحدہ کے افغان مہاجرین کمیپ میں افغان خواتین وطن واپسی کیلئے ٹرک پر سوار ہونے کی کوشش کررہی ہیں — فوٹو: رائٹرز
پشاور میں قائم اقوام متحدہ کے افغان مہاجرین کمیپ میں افغان خواتین وطن واپسی کیلئے ٹرک پر سوار ہونے کی کوشش کررہی ہیں — 
پشاور کے مضافات میں ایک افغان شہری اپنی دکان میں خواتین کے ملبوسات دکھا رہا ہے — فوٹو: رائٹرز
پشاور کے مضافات میں ایک افغان شہری اپنی دکان میں خواتین کے ملبوسات دکھا رہا ہے — 
ایک افغان بچہ جس کے خاندان کے کارڈ کی معیاد 2015 میں ختم ہورہی ہے پشاور کے اعطراف میں ایک بازار میں مختلف اشیاء فروخت کررہا ہے — فوٹو:  رائٹرز
ایک افغان بچہ جس کے خاندان کے کارڈ کی معیاد 2015 میں ختم ہورہی ہے پشاور کے اعطراف میں ایک بازار میں مختلف اشیاء فروخت کررہا ہے —
پشاور میں ایک افغان نوجوان اپنی دکان میں روز مرہ کی اشیاء فروخت کررہا ہے، پاکستانی حکومت کی جانب سے افغان مہاجرین کو واپس افغانستان جانے کا کہہ دیا گیا ہے جس کی وجہ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی بتائی جارہی ہے — فوٹو: رائٹرز
پشاور میں ایک افغان نوجوان اپنی دکان میں روز مرہ کی اشیاء فروخت کررہا ہے، پاکستانی حکومت کی جانب سے افغان مہاجرین کو واپس افغانستان جانے کا کہہ دیا گیا ہے جس کی وجہ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی بتائی جارہی ہے — 
پشاور کے مضافات میں موجود اقوام متحدہ کے افغان مہاجرین کیمپ میں ایک بزرگ خاتون کو اس کے رشتہ دار ٹرک پر سوار کروارہے ہیں — فوٹو: رائٹرز
پشاور کے مضافات میں موجود اقوام متحدہ کے افغان مہاجرین کیمپ میں ایک بزرگ خاتون کو اس کے رشتہ دار ٹرک پر سوار کروارہے ہیں — 
پشاور کے ایک افغان مہاجر کیمپ میں افغان شہری وطن واپسی کیلئے سامان ٹرکوں پر منتقل کررہے ہیں — فوٹو: رائٹرز
پشاور کے ایک افغان مہاجر کیمپ میں افغان شہری وطن واپسی کیلئے سامان ٹرکوں پر منتقل کررہے ہیں — 
پشاور کے قریب قائم افغان مہاجرین کیمپ میں ایک افغان بزرگ شہری خریداری کررہا ہے، پاکستانی حکام نے ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے افغان شہریوں کو وطن واپسی کیلئے زور دیا جارہا ہے — فوٹو: رائٹرز
پشاور کے قریب قائم افغان مہاجرین کیمپ میں ایک افغان بزرگ شہری خریداری کررہا ہے، پاکستانی حکام نے ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے افغان شہریوں کو وطن واپسی کیلئے زور دیا جارہا ہے — 
پشاور میں قائم اقوام متحدہ کی افغان مہاجرین کی بستی میں ایک برقع پوش خاتون زمین پر بیٹھی اپنے بچے کو گود میں لئے وطن واپسی کی منتظر ہے — فوٹو: رائٹرز
پشاور میں قائم اقوام متحدہ کی افغان مہاجرین کی بستی میں ایک برقع پوش خاتون زمین پر بیٹھی اپنے بچے کو گود میں لئے وطن واپسی کی منتظر ہے — 
پشاور کے ایک بازار میں افغان بزرگ حضرات بیٹھے نظر آرہے ہیں، ان کے کارڈ کی معیاد 2015 میں اختتام پذیر ہو جائے گی  — فوٹو: رائٹرز
پشاور کے ایک بازار میں افغان بزرگ حضرات بیٹھے نظر آرہے ہیں، ان کے کارڈ کی معیاد 2015 میں اختتام پذیر ہو جائے گی .
افغان شہری وطن واپسی کیلئے اپنا سامان ٹرکوں پر منتقل کررہے ہیں — فوٹو: رائٹرز
افغان شہری وطن واپسی کیلئے اپنا سامان ٹرکوں پر منتقل کررہے ہیں —
.....
/169