21 فروری 2015 - 20:17
عراق میں داعش کی بربریت سیکڑوں اہلسنت مسلمانوں کا قتل عام

عراق میں داعش دہشتگرد گروہ نے مزید سیکڑوں اہلسنت مسلمانوں کا قتل عام کردیا ہے -

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق داعش دہشتگردوں نےعراق میں اپنے جرائم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے گذشتہ تین دن کے اندر صوبے الانبار میں العبیدی قبیلے سے وابستہ دو سو چالیس اہلسنت مسلمانوں کا قتل عام، اور ہفتے کے روز شہر ہیت میں پچاس عراقی شہریوں کو زندہ آگ میں جلادیا-

جمعے کے روز بھی داعش دہشتگردوں نے شہر البغدادی میں پینتالیس قبائلی سرداروں کو زندہ نذر آتش کردیا اور اس علاقے کے ایک سو نوّے بے گناہ عام شہریوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا تھا-
ان جرائم کی خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد خالد الملا کے زیرقیادت عراق کی جماعت علمائے اہلسنت نے وسطی اور مغربی عراق کے تمام اہلسنت مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ داعش دہشتگرد گروہ کے مقابلے میں اٹھ کھڑے ہوں-
صوبے الانبار میں داعش دہشتگردوں کے جرائم کی وجہ، اس صوبے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اس علاقے کے عوام کی جانب سے بڑھتی ہوئی مخالفت اور اسی طرح اس علاقے سے داعش دہشتگردوں کا صفایا کرنے کیلئےعوامی رضاکاروں کےساتھ اہلسنت گروہوں کا تعاون، بتائی گئی ہے-
دریں اثنا عراق کے پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری نے رواں ہفتے کو صوبے الانبار کے عوام کو امداد پہنچائے جانے کے ہفتہ قرار دیا ہے-
ادھر عراق کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی نے بھی عراق کے شیعہ مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ، اپنے سنّی بھائیوں کی مدد کیلئے اٹھ کھڑے ہوں-
عراق کے شہروں ہیت اور البغدادی میں عام شہریوں کے خلاف داعش دہشتگردوں کے یہ جرائم ایسی حالت میں جاری ہیں کہ صرف دس کلومیٹر کے فاصلے پر امریکی فضائیہ کا عین الاسد، نامی فوجی اڈہ موجود ہے مگر عراقی شہریوں کی وہاں سے کوئی مدد نہیں کی گئي اور داعش دہشتگردوں نے ان علاقوں کو، بدستور اپنے محاصرے میں لےرکھا ہے-
دوسری جانب عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں نے صوبے صلاح الدین سے داعش دہشتگردوں کا صفایا کرنے کیلئے تیّاری مکمل کرلی ہے-
عراق کے صوبے صلاح الدین کی سرحدیں، عراق کے مختلف صوبوں منجملہ موصل، دیالہ، الانبار اورکرکوک سے ملتی ہیں-
ادھر عراق کے عوامی رضاکاروں کا کہنا ہے کہ گذشتہ ہفتے صوبے الانبار اور بابل میں امریکی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں سے داعش گروہ کے زیرقبضہ علاقوں میں مسلح دہشتگردوں اور ہتھیاروں کو منتقل کیا گيا ہے- ان عوامی رضاکاروں کا کہنا ہے کہ داعش دہشتگرد گروہ کو اگر امریکی امداد حاصل نہ ہوتی تو اس گروہ کو عراق میں بہت پہلے ہی شکست مل گئی ہوتی-
اسی اثنا میں صوبے الانبارکے ایک قبائلی سردار نے کہا ہے کہ داعش دہشتگرد گروہ البغدادی کے باشندوں کے خلاف ایک اور وحشیانہ جرم یہ کررہا ہے کہ پینے کے پانی میں خطرناک زہریلا مواد ملا رہا ہے-

۔۔۔۔۔۔۔

/169