اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ لیبرمین نے ہفتے کو اسرائیلی ٹی وی چینل دو کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں امریکی کانگریس میں نتنیاہو کی تقریر کی کوئی اہمیت نہیں ہے اور یہ انتخابات میں زیادہ ووٹ حاصل کرنے کی صرف ایک کوشش ہے۔ صہیونی وزیر خارجہ نے نتنیاہو کی تقریر کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ جب ہم حماس کو شکشت دینے سے قاصر ہیں تو پھر ایران کو کیسے شکست دے سکتے ہیں۔ لیبرمین نے کہا کہ نتنیاہو صرف باتوں کے آدمی ہیں، عمل میں کچھ نہيں ہیں۔ ان کے لئے اس کی اہمیت نہیں ہے کہ امریکی کانگریس میں وہ کیا کہیں گے اور کیا جواب پائیں گے۔ صیہونی حکومت کے وزیرخارجہ نے کہا کہ ان کی یہ تقریر محض انتخابی مہم کا حصہ ہے اس کے سوا کچھ نہیں ہے۔
.......
/169