اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج نے طالبان کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں میں اضافہ کے بعد صوبہ خیبرپختونخوان کی معلمات اور طالبات کو ذاتی دفاع کے لئے ٹریننگ دینے کا پروگرام شروع کیا ہے۔ تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج، خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں اسکولوں پر طالبان کے ممکنہ حملوں کا مقابلہ کرنے کے لئے خاتون معلمات کو فوجی ٹریننگ دے رہی ہے۔ خیبرپختونخواہ کی حکومت نے پولیس کی جانب سے اسکولوں کو بخوبی سیکورٹی فراہم نہ کرنے کے باعث یہ فیصلہ کیا ہے۔ طالبان دہشت گردوں نے پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملے کے بعد حکومت کو مزید حملوں کی دھمکی دی ہے۔ آرمی پبلک اسکول پرحملے میں ایک سوچالیس سے زیادہ معصوم بچے اور اسکول ملازمین طالبان دہشت گردوں کے سفاکانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔
.......
/169