اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سحر عالمی نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں ناوابستہ تحریک کے اٹھاون رکن ملکوں کے ماہرین شریک ہوں گے -ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کے ماہرین کے تہران میں ہونے والے اجلاس کے پہلے روز تہران اجلاس کے اعلامیے کی تیاری اور تدوین کا جائزہ لیا جائے گا جس پر سات ماہ قبل نیویارک میں بحث کی گئی تھی- افریقی یونین، اسلامی ترقیاتی بینک، عرب لیگ اور آئی سی ٹی پی جیسےاہم بین الاقوامی ادارے بھی تہران اجلاس میں شرکت کررہے ہیں- تہران اجلاس کے دوسرے روز ناوابستہ تحریک کے رکن ملکوں کے وزرائے داخلہ تہران اعلامیے کے بارے میں جو سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں امتیازی سلوک کےخاتمے، سائنسی معلومات کے آزدانہ تبادلے اور یونیورسٹیوں کی آزادانہ سرگرمیوں، جنوب- جنوب تعاون اور پائیدار ترقی کے لیے ٹیکنالوجی سے استفادےجیسے موضوعات پر مشتمل ہے اپنے خیالات پیش کریں گے- اس کے علاوہ تہران میں ناوابستہ تحریک کے اجلاس کے موقع پر پرامن ٹکنالوجیوں منجملہ نینو ٹیکنالوجی، ایٹمی ٹیکنالوجی اور توانائی کی ٹکنالوجی سے متعلق نمائش بھی لگائی جائے گی۔-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲