اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سحرعالمی نیٹ ورک کے مطابق بحرین کے ایک ممتاز عالم دین سید عبداللہ الغریفی نے الدراز کے علاقے میں نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا ہے کہ بحرینی عوام کے پاس اپنے حقوق کو حاصل کرنے کے لیے پرامن مظاہروں، اجتماع اور دھرنوں کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے اور یہ حق آئین کے مطابق ہے- شیخ الغریفی نے کہاکہ جنتا سیکورٹی دباؤ زیادہ ہو گا مزاحمت پر عوام کا اصرار اور زور بھی اتنا ہی زیادہ ہو گا - انہوں نے کہا کہ بحرین کے مفادات کا خیال رکھنے کے لیے تمام اندازوں پر نظرثانی کی جانی چاہیے- دریں اثنا بحرینی عوام نے نماز جمعہ کے بعد مظاہرے کر کے جمعیت اسلامی الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان کی رہائی کا مطالبہ کیا- مظاہرین نے اسی طرح جمعہ کے روز باسٹھ سالہ محمد کاظم صالح کے جلوس جنازہ میں شرکت کی کہ جو سکیورٹی فورسز کی جانب سے زہریلی گیس کے استعمال سے جاں بحق ہو گئے تھے- محمد کاظم صالح اس زہریلی گیس کی وجہ سے ایک ماہ سے زائد عرصے سے کوما میں تھے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲