21 فروری 2015 - 05:59
علی اکبرصالحی کی سوئزرلینڈ روانگی

اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمی انرجی ادارے کے سربراہ علی اکبرصالحی سوئزرلینڈ کے دورے پر جا رہے ہيں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی ایٹمی انرجی ادارے کے ترجمان بہروزکمالوندی نے ارنا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ علی اکبر صالحی سوئزرلینڈ میں قیام کے دوران امریکہ کے وزيرتوانائی "ارنیسٹ مونیز" سے ملاقات میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جاری مذاکرات کے تکنیکی مسائل پرصلاح ومشورہ کریں گے- ایران اور امریکہ کے درمیان نائب وزرائے خارجہ اورماہرین کی سطح پر ہونے والے صلاح و مشورے کا پہلا دور جمعے کو یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ ہلگا اشمید کی موجودگی میں انجام پایا- یہ مذاکرات سوئیزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ہو رہے ہيں- پروگرام کے مطابق یہ صلاح و مشورہ ہفتے کے روز بھی جاری رہے گا، جبکہ اتوار کو ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان نائب وزرائے خارجہ کی سطح پر اجلاس تشکیل پائے گا-

.......

/169