20 فروری 2015 - 13:14
کراچی؛ نامعلوم افراد نے مغوی طالبعلم کو نذر آتش کر دیا

شہر قائد کے علاقے اختر کالونی میں نامعلوم افراد طالب علم کو اغواء کے بعد آگ لگانے کے بعد سڑک پر پھینک کر فرار ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شہر قائد کے علاقے اختر کالونی میں نامعلوم افراد طالب علم کو اغواء کے بعد آگ لگانے کے بعد سڑک پر پھینک کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں نجی یونیورسٹی کے طالب علم حارث جاوید کو تین روز قبل اعظم بستی کے قریب سے یونیورسٹی جاتے ہوئے اغواء کیا گیا تھا۔ گزشتہ رات اختر کالونی میں گاڑی میں سوار چند افراد نے حارث جاوید کو باہر نکالا اور اسے آگ لگا کر سڑک پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ حارث جاوید کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ حارث جاوید کو زندہ جلانے کے واقعے کا مقدمہ بلوچ کالونی پولیس اسٹیشن میں درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے واقعے میں ملوث افراد کی شناخت کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲