19 فروری 2015 - 11:51
صیہونی وزیر جنگ کا دورۂ ہندوستان + تصاویر

اسرائیلی وزیر جنگ موشے یعلون ہندوستان کے ساتھ فوجی تعلقات میں تقویت کے مقصد سے بدھ کو ہندوستان پہنچے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق موشے یعلون نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہندوستان اسرائیل کی فوجی صنعتوں کے لۓ بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ واضح رہے کہ نئی دہلی اسرائیل کےفوجی ہتھیاروں کا سب سے بڑا خریدار شمار ہوتا ہے- صیہونی وزیر جنگ ہندوستان کے اپنے پہلے سرکاری دورے کے موقع پر ہندوستان کی فضائی صنعتوں کی نمائش دیکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ وہ نئی دہلی اور تل ابیب کے فوجی تعلقات کومزید بڑھانا چاہتے ہيں - ہندوستان اور اسرائیل نے انیس سو بانوے سے مکمل طور پر سفارتی تعلقات قائم کر رکھے ہیں اور ان دونوں کے سیاسی اور تجارتی تعلقات میں خاص طور پرنریندر مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد تیزی سے فروغ حاصل ہوا ہے اکتوبرکے مہینےمیں ہندوستان نے پانچ سو پچیس ملین ڈالر کی مالیت کا ایک سمجھوتہ کرکے اسرائیل سے ٹینک شکن میزائیل خریدنے کا فیصلہ کیا۔ ہندوستان نے ان میزائیلوں کی خریداری کو امریکہ کے جیولن (Javelin) میزائیل خریدنے پر ترجیح دی ہے۔

.....

/169