اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شامی فوج نے منگل کو حلب کے متعدد مضافاتی علاقوں پر اپنا کنٹرول کرتے ہوئے حلب اور ترکی کی سرحد کے درمیانی راستے کو بند کردیا ہے- شامی فوج نے اسی طرح حلب کے مضافاتی علاقوں رتیان، باشکوی اور حرد تنین میں دہشت گردوں کے خلاف زبردست کاروائی کے بعد ان علاقوں کو واپس لے لیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان علاقوں کی آزادی سے نیل اور الزہرا شہروں کے محاصروں کو توڑنے میں بہت زیادہ مدد ملے گی جو پچھلےدوسال سے دہشت گرد گروہوں خاص طور پر جبہہ النصرہ کے نرغے میں ہيں۔ دوسری جانب حلب شہر پر دہشت گردوں کے مارٹر حملے میں کم سے کم دس عام شہری جاں بحق جبکہ ستائيس دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲