17 فروری 2015 - 07:50
ایران، سپہر رڈار 3 ہزار کلو میٹر تک دشمن پر نظر رکھے گا

ایران کی خاتم الاانبیاء ہوائی چھاؤنی کے کمانڈر بریگیڈیر جنرل فرزاد اسماعیلي کا کہنا ہے کہ ملک کا سپہر نامی جدید ریڈار تین ہزار کلو میٹر کے فاصلے تک دشمنوں کی سرگرمیوں کو دیکھ سکتا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، فرزاد اسماعیلي نے اس فوجی چھاؤنی میں موجود رڈاروں کی صلاحیتوں کے بارے میں کہا کہ سپہر ریڈار بہت پیشرفتہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں چالیس فیصد ریڈار نصب کرنے میں کسی قسم کے کوئی مسائل ہ کا سامنا نہیں ہوا۔

خاتم الانبیاء ہوائی چھاؤنی کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ یہ ریڈار ملک کے مختلف علاقوں میں نصب کئے جانے کے بعد ملک کی حفاظتی چین سے جڑ جائیں گے جس سے دو ہزار پانچ سو کلو میٹر سے تیس ہزار کے فاصلے پر دشمنوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جا سکے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سپہر ریڈار کے ذریعے دور سے دشمنوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھ سکتے ہیں اور اس میں ریڈار کی رینج میں آنے والے ممالک اور ان ممالک میں ہونے والی سرگرمیاں شامل ہیں۔

فرزاد اسماعیلي کا کہنا تھا کہ مذکورہ ریڈار سے دقیق سے دقیق اہداف کو بڑی آسانی سے دیکھا جا سکتا ہے۔

.......

/169