17 فروری 2015 - 07:30
نیتن یاہو ضد پر اڑے/ صہیونی سفیروں کا مطالبہ

صیہونی سفیروں نے نیتن ياہو سے کانگریس میں تقریر کے پروگرام کو منسوخ کرنے کی اپیل کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں تعینات رہ چکے 5 صیہونی سفیروں نے صیہونی وزیر اعظم بنيامن نیتن یاہو سے امریکی کانگریس میں تقریر کے پروگرام کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکہ میں تعینات سابق صیہونی سفیر اتامار رابينووچ، ڈینی ايالون، موشے اراد، سالائے مريدور اور مائیکل اورین نے سنیچر کو نیتن یاہو سے امریکی کانگریس میں تقریر کرنے کے پروگرام کو منسوخ کرنے کی اپیل کی۔
واشنگٹن میں سابق صیہیونی سفیر ڈینی ايالون نے، نیتن یاہو کی امریکی کانگریس میں مجوزہ تقریر کے بارے میں کہا کہ نیتن یاہو کے آئندہ سفر اور کانگریس میں ان کی تقریر سے وائٹ ہاؤس- تیل ابیب تعلق متاثر ہوں گے۔
امریکہ میں تعینات رہ چکے ایک اور صہیونی سفیر اتامار رابینووچ نے بھی واشنگٹن میں کہا کہ امریکی کانگریس میں نیتن ياهو کی تقریر اسرائیل کے لئے نقصان دہ ہو گی۔
رابینووچ کے مطابق، امریکی کانگریس کے ایوان زیریں کے اسپیکر جان بوہنر، نیتن یاہو کو کانگریس میں تقریر کی دعوت دے کر امریکی صدر باراک اوباما کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

3 مارچ کو امریکی کانگریس میں نیتن ياهو کی مجوزہ تقریر کے پروگرام نے امریکہ کے سیاسی ماحول کو کشیدہ بنا دیا۔ یہاں تک کہ امریکی کانگریس میں ڈیموکریٹ ارکان پارلیمنٹ اور وائٹ ہاؤس کے علاوہ، امریکہ میں یہودی برادری بھی نیتن یاہو کی تقریر کے پروگرام کے منسوخ ہونے کے خواہش مند ہیں۔ امریکی صدر اوباما پہلے ہی نیتن ياهو کے اس پروگرام سے ناراض بتائے جاتے ہیں۔

.......

/169