اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کے المیادی ٹی وی چینل نے اتوار کے روز رپورٹ دی ہے کہ عراقی کردستان کے سیکورٹی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ داعش دہشتگرد گروہ کے مقابلے میں ہتھیاروں کی فراہمی کے امریکی وعدے پورے ہونے کے بارے میں اسے کافی مایوسی کا سامنا ہے- اس ادارے نے دعوی کیا ہے کہ امریکہ، داعش دہشتگرد گروہ کے خلاف جنگ کو طول دینا چاہتا ہے- عراقی کردستان کے سیکورٹی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ وہ، داعش دہشتگرد گروہ کے زیر قبضہ تمام علاقوں کو آزاد کرائے جانے میں عراقی فوج کی شرکت کا خواہاں ہے- کرد پیشمرگہ ملیشیا کے ایک عہدیدار محی الدین مازوری نے کہا ہے کہ داعش دہشتگرد گروہ کے قبضے سے تمام عرب علاقوں کو آزاد کرائے جانے کی ضرورت ہے- عراقی پارلیمنٹ میں کرد نمائندے ہوشیار عبداللہ نے بھی داعش دہشتگرد گروہ کے مقابلے میں عرب و اسلامی ملکوں کے کردار کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ تمام عرب اور اسلامی ملکوں کو چاہیئے کہ وہ،داعش دہشتگرد گروہ کے مقابلے میں ہونے والی جنگ میں عراق کا مکمل طور پر ساتھ دیں اور اسے اپنا فریضہ سمجھیں- انھوں نے کہا کہ داعش تکفیری دہشتگرد گروہ، اسلام کا چہرہ بگاڑ کر پیش کررہا ہے اسلئے اس تکفیری گروہ کو ختم کیا جانا انتہائی ضروری ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲