14 فروری 2015 - 23:28
ایران میں ایک خطرناک دہشتگرد گروہ کی تباہی

ایران کے وزیر انٹلیجنس نے سنیچر کو بتایا ہے کہ ایک پیچیدہ آپریشن میں سیستان و بلوچستان صوبہ میں ایک دہشت گرد گروہ کو تباہ کرنے میں کامیابی ملی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وزیر انٹلیجنس سید محمود علوی نے بتایا ہے کہ اس آپریشن میں، پاسداران انقلاب اسلامی فورس اور مقامی عوام نے، سیکورٹی فورس کی مدد کی۔

انہوں نے کہا کہ 11 فروری کو ہونے والے اس آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے تباہ کر دیے گئے اور کئی کو گرفتار کر لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کے اڈوں سے بھاری مقدار میں گولہ بارود، دستی بم، خودکش دھماکہ خیز جیکٹ جیسے ہتھیار برآمد کئے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ دہشت گرد اگر پکڑے نہ جاتے تو اتنے زیادہ دھماکہ خیز مواد کے ساتھ وہ علاقائی عوام کی جان خطرے میں ڈال سکتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ سیستان و بلوچستان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں صرف شیعہ مسلمانوں کو ہی نشانہ نہیں بنایا جاتا بلکہ ان میں سنی مسلمان بھی بھاری تعداد میں مارے جاتے ہیں اور اس علاقے کے شيعہ اور سنی ایک ساتھ مل کر دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔
یاد رہے ایران کا صوبہ سیستان بلوچستان، پاکستان کی سرحد پر واقع ہیں اور اس صوبے میں دہشت گرد حملے کر کے پاکستان فرار ہو جاتے ہیں۔

.......

/169