13 فروری 2015 - 17:30
میانمار، تازہ جھڑپوں میں متعدد فوجی ہلاک اور زخمی

میانمار کے سرحدی علاقے میں فوج اور علیحدگی پسندوں کے درمیان ہونے والی تازہ جھڑپوں میں پچاس کے قریب فوجی ہلاک اور درجنوں دیگر زخمی ہوگئے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یہ جھڑپیں میانمار کے شمالی صوبے شان میں واقع سرحدی علاقے کوکانگ میں ہوئیں- اخبار گلوبل نیو لائٹ آف میانمار نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ چار روز کے دوران فریقین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں سینتالیس فوجی ہلاک اور تہتّر زخمی ہوئے ہیں جبکہ پانچ فوجی گاڑیاں بھی تباہ ہوئی ہیں- بتایا جاتا ہے  کہ  چین کے سرحدی صوبے یوننان سے ملحقہ صوبے، شان میں میانمار کے فوجیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپیں شدّت اختیار کرگئی ہیں- میانمار کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ان جھڑپوں میں شدّت، اس وقت پیدا ہوئی جب مخالفین نے کونگ یان کے علاقے میں ایک فوجی مرکز کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا جس کے بعد میانمار کی فضائیہ نے مخالفین کے ٹھکانوں پر ہوائی حملے شروع کردیئے- بعض ذرائع کے مطابق میانمار میں ان جھڑپوں کے شدّت اختیار کرجانے کے بعد سے صوبے شان میں فائربندی کیلئے حکومت میانمار کی جاری امن کوششیں، شکست سے دوچار ہوسکتی ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲