13 فروری 2015 - 13:50
عراق میں داعش کے ہاتھوں کئی افراد اغوا

عراق کے شمال میں داعش دہشت گردوں نے مزید انتیس افراد کو اغوا کرلیا ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عراقی ذرائع نے کہا ہےکہ داعش گروہ نے عراق ميں اپنی سفاکیت جاری رکھتے ہوئے شمالی عراق کے صوبے صلاح الدین کے شہر تکریت میں العبید قبیلے کے انتیس افراد کو اغوا کرلیا۔خبروں میں بتایا گیا ہے کہ داعش دہشت گردوں نے ان افراد کو کسی نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے- ایک اور خبر یہ بھی ہے کہ داعش کے عناصر نے اپنی بربریت جاری رکھتے ہوئے تین عراقی خواتین کے ہاتھ کاٹ دیئے- دوسری جانب عراقی فوج نےصوبہ الانبار کے مرکز الرمادی شہر  میں داعش کے زیر قبضہ علاقوں کو واپس لینے کے لئے اپنی کاروائیاں شروع کردی ہیں۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲