12 فروری 2015 - 21:57
میانمار،رفرینڈم میں مسلمانوں کو ووٹنگ کاحق نہيں

میانمار میں آئین کے لئے ہونے والے رفرینڈم میں مسلمانوں کو حق رائے دہی حاصل نہيں ہوگا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق میانمارکے صدر تھین سین نے اعلان کیا ہے کہ میانمار حکومت ، آئندہ دنوں میں آئین کے لئے ہونے والے رفرینڈم میں روہنگیا مسلمانوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہيں دےگی- تھین سین نے مزید کہا کہ مسلمانوں کے لئے عارضی شناختی کارڈ کی مدت مارچ کے آخرتک ختم ہوجائےگی- حکومت میانمار نے اس فیصلے کا اعلان ایسے وقت ميں کیا ہے کہ سابقہ فیصلے کی بنیاد پر ان لوگوں کو رفرینڈم میں شرکت کا حق حاصل ہوگا جن کے پاس شناختی کارڈ موجود ہوگا- میانمارکے صدر کے اس اعلان سے کچھ پہلے ایک گروہ نے بدھسٹوں کی قیادت میں مظاہرہ کیا تھا اور مسلمانوں کو رفرینڈم میں شرکت کی اجازت دیئے جانے پر احتجاج کیا تھا- گذشتہ برسوں میں میانمار میں سیکڑوں روہنگیا مسلمان، بدھسٹوں کے تشدد کے نتیجے میں اپنی جان سے ہاتھ دھوچکے ہيں- اطلاعات کے مطابق انتہاپسند بدھسٹوں کے تشدد کے باعث ایک لاکھ چالیس ہزار افراد اپنا گھر بارچھوڑ نے پر مجبور ہوگئے ہیں- اس رپورٹ کے مطابق عام طور سے روہنگیامسلمانوں کو مغربی میانمارکے صوبہ راخین بھیج دیا جاتا ہے جہان وہ انتہائي کسمپرسی کی زندگي گذار رہے ہیں -

.......

/169