اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لاکھوں کی تعداد میں یمنی عوام نے دارالحکومت صنعا میں انقلاب فروری کی مناسبت سے ریلی نکال کر چوتھا جشن انقلاب منایا- یمن کے چوتھے جشن انقلاب کا اہتمام، تحریک انصاراللہ نے کیا تھا- یمنی عوام کی عظیم الشان ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، کہ جن پر امریکہ اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے درج تھے- مظاہرین نے ایسے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے کہ جن پر یمن کے داخلی امور میں بیرونی ملکوں کی مداخلت کی شدید مذمت کی گئی تھی- یمن میں جشن انقلاب کی یہ بے مثال ریلی، ایسی حالت میں نکالی گئی ہے کہ بعض مغربی ملکوں نے یمن میں بدامنی کا بہانہ بناکر اپنے سفارت خانے بند کرکے سفارت کاروں کو واپس بلا لیا ہے-
.......
/169