اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے شہر استنبول میں گروپ بیس کے رکن ممالک کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے سربراہوں کے اعلامیے کے مطابق یہ ممالک دہشت گردی کے مالی ذرائع کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے تعاون کو فروغ دیں گے اور اسے مضبوط بنائیں گے- اس اعلامیے کے مطابق خام تیل کی قیمت میں کمی بجٹ سے متعلق پالیسیوں پر نظرثانی کو ممکن بناتی ہے-
دریں اثنا جاپان کے وزیر خزانہ تارو آسو نے گروپ بیس کے رکن ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ دہشت گرد تنظیموں کے مالی ذرائع کو ختم کرنے کے لیے متحد ہو جائيں- تارو آسو نے اپنی تقریر میں اس بات پر زور دیا کہ اس مسئلےہرملک کے لیے ضروری ہے تاکہ وہ دہشت گرد تنظیموں کی مالی سرگرمیوں کامقابلہ کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو تیز کرے- جاپان کے وزیر خزانہ نے یہ اپیل ایک ایسے وقت میں کی ہے جب داعش نے حال ہی میں ایسے ویڈیو کلپس جاری کیے ہیں جن میں دوجاپانی یرغمالیوں سمیت بہت سے افراد کو نہایت وحشیانہ طریقے سے قتل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے-
.......
/169