11 فروری 2015 - 19:32
ایران، 1020 قیدیوں کی سزائیں معاف

ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 36 ویں سالگرہ کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی نے کئی قیدیوں کی سزائیں معاف کرنے کی درخواست پر موافقت کر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق،  ولی امر مسلمین آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے 1020  قیدیوں کی سزا ئیں معاف کرنے کی درخواست قبول کر لی ہے۔

ایرانی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ املي لاریجانی نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ  پر رہبر انقلاب اسلامی کو ایک خط لکھ  کر 1020  قیدیوں کی سزا معاف کرنے کی تجویز پیش کی تھی جس پر  ولی امر مسلمین  نے موافقت کر دی۔

 عدلیہ اس طرح کے مختلف مواقع پر ان قیدیوں کی سزا معاف کرنے کی درخواست رہبر انقلاب اسلامی  کے پاس بھیجتی ہے جو اس کے لئے مقررہ شرائط پر پورے اترتے ہوں۔

.......

/169