اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے علاقے موصل میں دھشتگرد ٹولے داعش نے رضاکار فورس کے تین جوانوں کو شہید کر کے ان کی لاشوں کو اس شہر کے پل پر لٹکا دیا۔
داعش کے عناصر نے بدھ کو ایک ویڈیو کلیپ جاری کر کے اس میں اعلان کیا کہ یہ افراد داعش کی نام نہاد حکومت ’’ولایت نینوا‘‘ میں جاسوسی کر رہے تھے کہ انہیں گرفتار کر لیا گیا۔
دھشتگرد ٹولے داعش کے بیان کے مطابق یہ افراد رضاکار فورس کے افراد اور رافضی(!) ہیں جس کی وجہ سے انہیں موت کی سزا دے دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس کے باوجود کہ عالمی طاقتیں داعش کے خلاف نام نہاد اتحاد قائم کر رہی ہیں داعش کے جرائم میں کوئی کمی واقع نہیں ہو رہی ہے اور دن بدن انتہائی وحشیانہ انداز میں یہ ٹولہ عوام کا قتل کر رہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ عراق کے عوام رضاکارانہ طور پر اس ملک کی فوج کے ساتھ داعش کے مقابلے میں جنگ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے اس دھشتگرد ٹولے کو کئی جگہوں پر شدید شکست کا سامنا ہوا ہے۔







................
۲۴۲