10 فروری 2015 - 22:04
لاہور؛ نامعلوم افراد کی کلینک پر فائرنگ، ڈاکٹر علی رضا زخمی

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں نامعلوم دہشت گردوں کی کلینک پر فائرنگ سے ڈاکٹر علی رضا سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لاہور کے علاقے بادامی باغ میں نامعلوم دہشت گردوں کی کلینک پر فائرنگ سے ڈاکٹر علی رضا سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بادامی باغ میں لاری اڈہ کے قریب ڈاکٹر علی رضا نے کلینک بنا رکھا تھا، جس میں وہ 9 بجے کے قریب مریضوں کو چیک کر رہے تھے کہ 2 نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس سے ڈاکٹر علی رضا سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب لاری اڈہ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر علی رضا کا بادامی باغ میں سپیئر پارٹس کا بھی کاروبار ہے اور ملزمان نے ڈاکٹر علی رضا سے بھتہ مانگا تھا، انکار پر ملزمان نے ڈاکٹر علی رضا کے کلینک پر فائرنگ کر دی۔ ادھر ہسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹر علی رضا کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایس ایچ او لاری اڈہ کا کہنا تھا کہ ہم بہت جلد ملزموں کا سراغ لگا لیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲