اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صیہونی حکومت کی جیل میں شہید ہونے والے ایک فلسطینی مجاہد کو غرب اردن کے شہر جنین میں سپرد خاک کر دیا گیا-
جنین کے فلسطینی باشندوں نے بڑی تعداد میں عزالدین قسام بریگیڈ کے رکن شہید لبیب عبدالکریم جبر کے جلوس جنازہ میں شرکت کی- یہ فلسطینی مجاہد صیہونی حکومت کی جیل میں بیمار ہوکر شہید ہوا- خبروں کے مطابق صیہونی حکومت نے مذکورہ فلسطینی کے علاج میں روڑے اٹکائے اور اس کا علاج نہیں ہونے دیا-
دوسری جانب صیہونیوں نے اسرائیلی فوج کی مدد سے ایک بار پھر مسجد الاقصی پر حملہ کیا ہے- مسجدالاقصی کے منتظم شیخ عمر الکسوانی کا کہنا ہے کہ منگل کو ایک بار پھر صیہونیوں نے مسجد الاقصی پر حملہ کیا- خبروں کے مطابق حملہ آور صیہونی باب المغاربہ کی سمت سے سخت حفاظتی انتظامات میں مسجد الاقصی میں داخل ہوئے جس پر فلسطینی نمازیوں نے شدید احتجاج کیا- ادھر صیہونی فوجیوں نے منگل کو بھی غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس کے بعض علاقوں پر حملہ کر کے دس فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲