10 فروری 2015 - 06:02
اردن دہشتگردوں کی حمایت کر رہا ہے: فیصل مقداد

شام کے نائب وزیرخارجہ فیصل مقداد نے ایک بار پھر اردن اور خلیج فارس کے بعض ممالک پر دہشتگردوں کو پناہ دینے اور انھیں شام بھیجنے کا الزام لگایا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فیصل مقداد نے آج روزنامہ البناء میں شائع ہونے والے ایک مقالے میں لکھا ہے کہ اردن ان دہشتگرد وں کی حمایت کررہا ہے جو اپنے ہی ملک کے خلاف لڑ رہے ہيں، اس کے باوجود شام ، ملت اردن کے احترام میں صبر و تحمل سے کام لے رہا ہے- فیصل مقداد نے کہا کہ شام کو، اردن میں موجود آپریشنل کمانڈ کے مراکز نیز اسرائیل، امریکہ، سعودی عرب ، قطر ، فرانس اور ترکی کے جاسوسوں کی جانب سے اسے استعمال کرنے کی خبر ہے- فیصل مقداد نے کہا کہ شام ان مراکز میں فعال، تمام افراد کو اچھی طرح سے جانتا ہے- شام کے وزيرخارجہ نے کہا کہ اس بات کا امکان موجود ہے کہ اردن کے پائلٹ معاذ الکساسبہ کو جلائے جانے کا واقعہ، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تعاون کے لئے عرب ممالک کی ترغیب کا باعث بن جائے- فیصل مقداد نے اردن کی دہری پالیسیوں پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اردن شمالی شام میں دہشتگردوں سے لڑ رہا ہے لیکن جنوب میں انھیں ٹریننگ دے کر شام بھیج رہا ہے- شام کے وزيراطلاعات نے بھی امان پر اردن کے سرحدی علاقوں میں سرگرم دہشتگرد عناصر کے خلاف کاروائی کرنے میں چشم پوشی کا الزام لگایا ہے-

.......

/169