10 فروری 2015 - 05:39
اسلامی انقلاب کی ریلی کا نعرہ، لبیک یا رسول اللہ

اسلامی تبلیغات کی کوآرڈینیشن کونسل نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ یعنی گیارہ فروری کی ریلیوں میں ایرانی عوام ‎لبیک یا رسول االلہ اورامریکہ مردہ باد کے نعرے لگائیں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تبلیغات کی کوآرڈینیشن کونسل کےنائب سربراہ اصغر آبخضر نے پیر کےروز نامہ نگاروں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ، اسلامی انقلاب کی کامیابی کی چھتیسویں سالگرہ کی مناسبت سے، یوم اللہ بائیس بہمن کو نکالے جانے والے جلوسوں اور ریلیوں میں ایرانی عوام ہر سال کی طرح اس سال بھی امریکہ مردہ باد کے ساتھ ساتھ لبیک یا رسول اللہ کےنعرے لگائے گیں۔ آبخضر نے کہا کہ اس سلسلے میں کئے گئےسروے اورگذشتہ برسوں کے تجربوں کے پیش نظر ان ریلیوں میں تقریبا چالیس لاکھ افراد تہران میں اور ساڑھے چار کروڑ افراد ایران کے دیگر شہروں میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریلیوں میں شرکت کے لئے سبھی طبقوں کے افراد نے اپنی شرکت کا اعلان کیا ہے ۔ آبخضر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تیس ملکوں کے چار سو سے زائد مہمان بھی اس سال بائیس بہمن کی ریلی میں شرکت کریں گے کہا کہ ان غیر ملکی مہمانوں میں سے پچاسی مہمانوں کا تعلق یورپ کے تیئیس ملکوں سے ہے -

.......

/169