اہل بیت(ع) نیوز ایجنیس۔ابنا۔ فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ولید المعلم نے العالم کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کے تعاون سے کے پیش نظر، مقبوضہ جولان میں سیکورٹی بیلٹ قائم کرنے کی اسرائیل کی کوششیں ناکام ہوجائيں گی- انھوں نے مزيد کہا کہ عوامی مزاحمت اور شام کی فوج مقبوضہ جولان ميں صیہونی حکومت کے سیناریو اور النصرہ محاذ کے دہشتگردوں کے خلاف جد وجہد کررہی ہے- شام کے وزيرخارجہ نے اس بات پرتاکیدکرتے ہوئے کہ داعش، صرف زمینی حملوں سے ختم ہونے والا نہيں ہے کہا کہ فضائی حملوں کے ساتھ ساتھ زمینی حملوں سے داعش کے وجود کو ختم کیا جاسکتا ہے- انہوں نے کہا کہ عراقی اور شامی فوج دہشتگردوں کے زيرقبضہ علاقوں میں یہ کام کررہی ہیں-ولید معلم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے جیش الاسلام کے دہشتگردوں کی مدد کی ہے اور اس گروہ کے سعودی سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ رابطے ہيں- ولید المعلم نے سعودی عرب سے دہشتگردوں کی حمایت بند کرنے کرنے پر زور دیا- انہوں نے کہا کہ یہ سعودی عرب اور سعودی عوام کے حق میں ہے کہ وہ سعودی عرب کی قومی سیکورٹی کے لئے اپنی پالیسی پر نظرثانی کریں- شام کے وزیرخارجہ نے لبنان کے ساتھ اپنے ملک کے تعلقات کو مستحکم اور برادرانہ قرار دیا اور کہا کہ شام میں دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں حزب اللہ کی شرکت، ایک دانشمندانہ اقدام ہے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کو پھیلنے سے روکنے کے لئے حزب اللہ کی جانب سے ایک پیشگی اقدام تھا- ولید المعلم نے اسلامی جمہوریہ ایران اور شام کے تعلقات کے بارے میں کہا کہ اسلامی انقلاب کے آغاز سے ہی دمشق اور تہران کے تعلقات، اسٹریٹیجک رہے ہیں-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲