اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائي نے سنیچر کو تہران میں اردن کے سفیر سے ملاقات میں اردن کے پائلٹ کی المناک موت کی اس ملک کے عوام اور اس کے پسماندگان کو تعزيت پیش کرتے ہوئے داعش کےخلاف مسلمان ملکوں کی جدوجہد کی ضروت پر تاکیدکی- تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سکریٹری نے اس ملاقات میں معاذ الکساسبہ کے قتل اور اس پر کئے جانے والے تشدد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام نے داعش دہشتگردگروہ کے خلاف دنیا بھر کے عوام اور مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کیا ہے- محسن رضائی نے اسلامی جمہوری نظام اور تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ اور اراکین کی جانب سے اس افسوسناک واقعے پر اردن کی مسلمان قوم اور اس فداکار مسلمان سپاہی کے پسماندگان کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ داعش دہشتگرد گروہ سمجھتا تھا کہ وہ ایک پائلٹ کے قتل کی وڈیو جاری کرکے مجاہدین کے دلوں میں خوف و وحشت پیداکرسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ اس واقعے نے مسلمانوں کے دلوں کو ٹھیس پہنچائي ہے اور اس تکفیری گروہ کوختم کرنے کے مسلمانوں کے عزم اور حوصلوں کو مذيد بلند ہے- تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سکریٹری محسن رضائي نے مزيد کہا کہ ہمارا خیال یہ ہے کہ اس دردناک واقعے سے بھڑکی ہوئی آگ، داعش کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی اور ہم جلد ہی ان کی شکست کا مشاہدہ کریں گے- اس ملاقات میں اردن کے سفیر عبداللہ سلیمان عبداللہ ابوزمان نے معاذ الکسابہ کے قتل کی اور داعش کے ظالمانہ اقدامات کی مذمت میں اسلامی جمہوریہ وزارت خارجہ کے بیان اور ملت ایران کے جذبات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملت ایران کی جانب سے ہمدردی ہمدردی کا اظہار، دونوں قوموں کے قلوب اور نظریات کے قریب ہونے کا سبب ہوگا - انھوں نے مزید کہا کہ خدا کی مدد و نصرت سے علاقے کی قومیں، تکفیری افکار کے خلاف جنگ میں کامیاب ہوں گی-
.....
/169