8 فروری 2015 - 09:23
شمالی عراق میں ایک اجتماعی قبردریافت

شمالی عراق کے صوبہ نینوا کے زمار علاقے میں داعش دہشتگردوں کے ہاتھوں قتل کئے جانے والے ایزدیوں کی لاشوں کے باقیات ملے ہيں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی نیوز ایجنسی براثا کی رپورٹ کے مطابق عراق میں داعش دہشتگردوں کے جرائم کا راز فاش ہونے کے ساتھ ہی زمار کے علاقے میں ایک اجتماعی قبر کا پتہ چلا ہے جس میں ایزدیوں کی کم سے کم سولہ لاشیں ہيں، زیادہ ترلاشیں خواتین کی ہیں- عراقی پارلیمنٹ میں ایزدی رکن فیان دخیل کے مطابق شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ ان افراد کو گذشتہ برس موسم گرما میں زمار پر داعش کے حملے کے ابتدائي دنوں میں ہی قتل کیاگیا ہے- گذشتہ چند دنوں قبل سنجار کے علاقےمیں بھی ستائیس ايزدیوں کی لاشوں کے باقیات ملے ہيں- دوسری جانب داعش دہشتگردوں نے سنیچر کی رات شمالی عراق کے شہر موصل کی ایک مسجد پر حملہ کرکے مسجد کو ویران اور اس میں رکھی چیزیں لوٹ لے گئے- ایک اور رپورٹ کے مطابق شمالی عراق کے صوبہ صلاح الدین کی آپریشنل کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ شہربیجی پرعراقی فوج کی کاروائي میں داعش کے پانچ دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہيں اور الصینیہ ریفائنری کودہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرالیاگیا-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲