اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کےسکریٹری علی شمخانی نے ہمارے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے یمن میں رونما ہونے والے تغیرات کے بارے میں کہا کہ حوثیوں کو جو اس ملک کے عوام کا ایک بڑا حصہ ہیں سیاسی اورسماجی لحاظ سے جان بوجھ کر کنارے لگا دیا گیا تھا انہوں نے کہاکہ حوثیوں نے اس وقت اپنے اندر یہ طاقت پالی ہے کہ وہ ملک کی آبادی کے تناسب سے اپنے حقوق حاصل کریں - ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سکریٹری نے کہا کہ یمن میں جو حالات پیدا ہوئے ہيں وہ مکمل طور پر داخلی ہیں اور یہ حالات ایک ایسی بدعنوان حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کے بعد وجود ميں آئے ہيں جو مکمل طور پر اغیار سے وابستہ اورنسلی تفریق پر یقین رکھتی تھی –
واضح رہے کہ یمن کے صدر اور وزیر اعظم کے استعفوں کے بعد اس ملک کی سیاسی اور سیکورٹی کی صورتحال خراب ہوگئی جس کے بعد گذشتہ بدھ کویمن کی بیشتر جماعتوں منجملہ نیشنل کانگریس، تحریک انصاراللہ اورجنوبی یمن کی احتجاجی تحریک نےصدارتی کونسل کی تشکیل کے مسئلے پر اتفاق کیا ہے- یمن کی انقلابی کمیٹیوں نے بھی ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اقتدار کی منتقلی کے لئے ضروری اقدامات ، ذمہ دارانہ طریقے سے اور قومی مفادات کو مدنظر رکھ کر کئے جائیں گے۔
.......
/169