اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی نے میونیخ کے اکیاونویں سیکیورٹی اجلاس سے اپنے خطاب میں داعش جیسے دہشتگرد گروہ کے خلاف مہم سے متعلق عراق کیلئے ایران کی مسلسل حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف شعبوں خاصطور سے سیکیورٹی کے شعبے میں ایران اور عراق کے دو طرفہ تعلقات کافی فروغ پا رہے ہیں- عراق کے وزیراعظم نے ایران کے ساتھ عراق کی مشترکہ طویل سرحدوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شمالی اور مغربی سرحدوں میں بدامنی پائی جانے کے باوجود ایران و عراق کی سرحدیں دوستی و استحکام کی حامل ہیں اور عراق کی حکومت، علاقے کے تمام ملکوں کےساتھ دوستانہ تعلقات کی خواہاں ہے- حیدرالعبادی نے کہا کہ ایران، داعش دہشتگرد گروہ کو پورے علاقے اور اپنے قومی مفادات کیلئے خطرہ سمجھتا ہے اور اسی لئے وہ، دہشتگرد گروہ کے مقابلے میں عراق کی حمایت کرتا ہے-
.......
/169