6 فروری 2015 - 13:29
عراق، دھماکوں میں 9 عراقی ہلاک

عراق کے دارالحکومت بغداد میں جمعرات کی رات دہشت گردانہ حملے میں کم سے کم 9 عراقی جاں بحق ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بغداد میں سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بغداد کے مشرق میں واقع الشعب اور جنوب میں واقع الدوانم علاقے میں تین بم دھماکے ہوئے جس میں 9 عراقی جاں بحق اور 30 دیگر زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ در ایں اثنا عراقی وزیر اعظم کے دفتر نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم حیدر العبادي ميونخ میں منعقد سیکورٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے ایک اعلی سطح کے وفد کے ساتھ جرمنی روانہ ہو گئے ہیں۔
عراق کے وزیر اعظم میونخ میں منعقد سیکورٹی كانفرنس میں شرکت کرنےکے علاوہ جرمن چانسلر انگلا مرکل سے بھی ملاقات کریں اور دوطرفہ تعلقات میں توسیع کے راستوں کا جائزہ لیں گے۔

.......

/169