6 فروری 2015 - 13:16
پاکستان میں طلبہ پر حملہ، ایک ہلاک، تین زخمی

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے چار سدہ میں ایک اسکول وین پرہونے والی فائرنگ ميں ڈرائیور ہلاک جبکہ تین بچے زخمی ہوگئے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق چارسدہ میں ہونے والے اس حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی بھی گروہ یا شخص نے قبول نہيں کی ہے- بدھ کی رات بھی بم ڈسپوزل عملے نے، شہربنو میں ایک اسکول کے سامنے نصب بم کو ناکارہ بنایا- منگل کو بھی کچھ نامعلوم افراد نے کراچی میں ایک اسکول کے سامنے ہینڈ گرینیڈ پھینکے تھے تاہم کوئي جانی نقصان نہيں ہواتھا- دسمبر کے مہینے میں پیشاور میں فوج کے ایک اسکول پر ہونے حملےکے بعد سے جس میں ڈيڑھ سو سے زيادہ افراد ہلاک اورایک سو بتیس زخمی ہوگئے تھے، اسکولوں پر دہشتگردانہ حملوں کا خطرہ بڑھ گیا ہے- تحریک طالبان پاکستان نے پشاور میں اسکول پرحملے کی ذمہ داری قبول کی تھی- تحریک طالبان پاکستان اور دوسرے دہشتگرد گروہوں نے ابھی حال ہی میں حکومت اور عوام کو مخاطب کرتے ہوئے دھمکی آمیز یغام شائع کئے ہيں اور اعلان کیا ہے کہ اگرچاہتے ہوکہ تمھای اولادیں زندہ رہیں تو پھانسی کاسلسلہ بند کرو- حکومت پاکستان نے پشاور اسکول پر دہشتگردانہ حملے کے بعد دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کاروائياں شروع کردی ہیں اور جیلوں میں موجود سزایافتہ دہشتگردوں کو پھانسی دینا شروع کردی ہے-

۔۔۔۔۔۔۔

/169