5 فروری 2015 - 09:23
پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کے غیر ملکی دوروں پر 32 کروڑ روپے خرچ

پاکستانی وزارت خارجہ نے پاکستان کے ایوان بالاکو بتایا گیا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم نواز شریف نے 20غیر ملکی دورے کیے ہیں جن پر 32 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزارت خارجہ نے پاکستان کے ایوان بالاکو بتایا گیا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم نواز شریف نے 20غیر ملکی دورے کیے ہیں جن پر 32 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ ان دوروں میں 498 لوگ گئے۔منگل کو وقفہ سوالات کے دوران وزارت امور خارجہ نے ایوان کو تحریری طور پر آگاہ کیاکہ وزیر اعظم نواز شریف نے جولائی 2013 سے ستمبر2014تک 20 غیر ملکی دورے کیے جولائی 2013ء سے دسمبر 2014ء کے درمیان وزیراعظم کے غیرملکی دوروں کی کل تعداد بیس تھی۔ ان دوروں میں تین تین امریکہ، چین اور برطانیہ کے تھے، جبکہ دو ترکی اور ایک ایک تھائی لینڈ، ہیگ، انڈیا، سری لنکا، افغانستان، ایران، تاجیکستان، جرمنی اور نیپال کے دورے تھے۔3 تا8 جولائی 2013 کو دورہ چین پر 2 کروڑ 62لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ وزیر اعظم کے ہمراہ 38 دیگر رفقا شامل تھے۔ وزیر اعظم کادوسرادورہ ترکی تھاجس پر ایک کروڑ19لاکھ روپے کے اخراجات آئے جبکہ 31 افراد ہمراہ تھے۔ وزیر اعظم کاتیسرادورہ 29 ستمبر کو امریکہ کاتھاجس پر 9کروڑ 16 لاکھ روپے خرچ ہوئے اور 25رفقا وزیر اعظم کے ساتھ تھے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے چوتھادورہ بھی امریکہ کاکیاجس پر 3 کروڑ 50لاکھ روپے اخراجات اور20 افراد وفد میں شامل تھے۔29 اور 30اکتوبر 2013 کو دورہ برطانیہ میں 22 افراد وفد میں شامل تھے جبکہ اخراجات 3 کروڑ 9 لاکھ روپے آئے۔ وزیر اعظم نے چھٹا دورہ سری لنکا کا کیا جس پر اخراجات ایک کروڑ 19 لاکھ روپے آئے، دورہ تھائی لینڈ پر 97 لاکھ، دورہ افغانستان پر 14 لاکھ، دورہ ترکی پر 69لاکھ،دورہ دی ہیگ پر ایک کروڑ 25 لاکھ، باؤ اقتصادی فورم چائنہ 1 کروڑ 17 لاکھ، مئی 2014 میں دورہ برطانیہ 25لاکھ، دورہ ایران 26 لاکھ، بھارتی وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت پر 43لاکھ، دورہ تاجکستان 37لاکھ،جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت 3کروڑ 17لاکھ روپے خرچ ہوئے۔

.......

/169